• news

ڈیڈ لاک سے بچنے کے لیے انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر کرائے جائیں: کنور دلشاد کی تجویز

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ )سابق وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن و چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ مردم شماری کی مجوزہ کارروائی اور عبوری رپورٹ کو مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے معطل کر کے پرانی حلقہ بندیوں پر انتخابات کروانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو با اختیار بنایا جائے اور مردم شماری کے دیگر امور کو نمٹانے کے لئے اگلی حکومت کے سپرد کر دیا جائے اس سے الیکشن کو بر وقت کروانے کی تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ انتخابی حلقہ بندیوں میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے عام انتخابات کا انعقاد التوا کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن