سرگودھا: دیرینہ عداوت‘ مخالفین نے پیشی پر جاتے ہوئے باپ بیٹی کو قتل کر دیا
سرگودھا (نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیشی پر جانے والے باپ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق محمد سلطان کا اپنے قریبی عزیز کے ساتھ کیس عدالت میں زیر سماعت تھا، گزشتہ روز محمد سلطان اس کی بیٹی ام حبیبہ پیشی پر جارہے تھے اندرون شہر بلاک 14میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد ظفر وغیرہ نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد ان کے قریبی عزیز تھے جنہوں نے فائرنگ کی۔ تھانہ سٹی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکرقانونی کارروائی شروع کر دی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، شہری علاقہ میں قتل کی اس سنگین واردات پر ڈی پی او سہیل چوہدری نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔