• news

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: راجہ ظفرالحق`

اسلام آباد(آئی این پی) قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک موقف پر قائم ہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائیگا۔ سینیٹر شیری رحما ن نے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان سے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے د وٹوک جواب جاناچاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہماری کسی بھی سیاسی جماعت نے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سابق سفیر عبدالباسط نے خطاب کرتے کہا کہ کشمیر ی عوام کی 70 برسوں سے جدوجہد جاری ہے۔ ان کا حق خود ارادیت ختم نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔بھارت نے کشمیر میں جس طرح ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گزشتہ 70برسوں سے پامالی کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن