وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی پرقانون سازی کیلئے بل کا مسودہ تیار کر کے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا
لاہور (این این آئی) وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی بارے میں قانون سازی کیلئے بل کا مسودہ تیار کر کے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے ارسال کئے گئے مسودے میں کہا گیا کہ مرکزی کمیٹی سے قبل چاند کی رویت کا اعلان کوئی کمیٹی کریگی اور نہ ہی ٹی وی چینلز کمیٹی سے پہلے اعلان کرسکیں گے۔ مسودے میں تجویز دی گئی کہ چاند کی رویت کا اعلان کرنے والوں کو ایک سال سزا اور دو لاکھ روپے جرمانہ اور جھوٹی شہادت دینے والوں کو بھی 6 ماہ سزاکی دی جائے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی تجویز دی گئی۔