پاکستان بحریہ کے سربراہ کا دورہ ترکی‘ نیول افسروں سے ملاقاتیں‘ باہمی امورپر تبادلہ خیال
لاہور (خبر نگار) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکی کے سرکاری دورے کے دوسرے دن کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی، ریئر ایڈمرل (یو ایچ) ابراہیم اوزدیم کوثر اور کمانڈر نیول ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ریئر ایڈمرل (یوایچ) قادر یلدز سے ملاقاتیں کیں۔ ترکش نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور نوجوان آفیسرز کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اور تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔