پاکستان میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل تیز
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل تیز کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ مہاجرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دسمبر کی 31 تاریخ تک مقررہ مراکز پر اپنی شناخت اور اندراج کرائیں۔ حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر رجسٹرڈ مہاجرین کیلئے اکیس رجسٹریشن مراکز قائم کئے ہیں۔