• news

اسمبلیوں سے استعفے کے حق میں نہیں، مردم شماری پر تحفظات ہیں: یوسف رضا گیلانی

لاہور+ ملتان (صباح نیوز+ این این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان میں جلسہ عام کے بعد کئی بڑے سیاسی نام پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے ذاتی طورپر اسمبلیوں سے استعفے کے حق میں نہیں ہوں۔ مردم شمار پر تحفظات ہیں 2013 الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔ بلاول بھٹو ملتان میں جلسہ عام میں پارٹی منشور کا اعلان کریں گے۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتی ہے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انتخابات کو کسی بھی قیمت پر تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیں گے، مثبت اعشاریوں کی نوید سنانے والوں کو خود دل کا عارضہ لاحق ہو گیا ہے ،حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سہارا دے رکھا تھا ،حکومت مہنگائی کی نئی لہر کا کیا علاج کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن