امت کو متحد ہو کر استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا: عارف حسین واحدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کی ہدایت پر بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان احمقانہ اقدام ہے، امت مسلمہ کو متحد ہوکر استعماری، صیہونی اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔