ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں خواتین کی ’’سیرت النبیؐ کانفرنس‘‘ آج ہو گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریبات عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں آج ساڑھے دس بجے صبح ’’سیرت النبیؐ کانفرنس ‘‘ برائے خواتین ہو رہی ہے۔ کانفرنس کی صدارت معروف ماہر قانون جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کریں گی جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین سیرت نبویﷺ کے مختلف پہلوئوں پر اظہار خیال کریں گی۔