حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کی نیب کی اپیل پر سماعت آج پھر ہوگی
اسلام آباد (آن لائن ) شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے سے متعلق قومی احتساب بیور(نیب) کی اپیل پر سماعت آج (جمعہ ) کو پھر ہو گی جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا ، گزشتہ سماعت پر کیس جسٹس مظہرعالم کی عدم دستیابی کے باعث کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کردیا گیا تھا اور عدالت کی جانب سے نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کو ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر کی وجوہات پر مطمئن کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ،سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق آج جمعہ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل بنچ حدیبیہ پیپرز مل ریفرنس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر سماعت کرے گا۔