دلت طالبہ کے ریپ، قتل کا الزام بھارتی مسلمان نوجوان کو سزائے موت
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی عدالت نے قانون کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام پر مسلمان نوجوان امیر الاسلام کو سزائے موت سنا دی جبکہ امیر کے وکیل بی اے علور کا موقف ہے کہ ٹرائل غیرمنصفانہ ہے۔ اعلیٰ عدالت میں فیصلہ کیخلاف اپیل کریں گے۔ یاد رہے ریاست کیرالہ میں 28 اپریل 2016ءکو دلت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی طالبہ پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ 30 زخم آئے اور واقعہ کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔
سزائے موت