• news

پاکستان اور ترکی کا فلسطین ، کشمیر‘ روہنگیا جیسے معاملات پر موقف یکساں ہے: صدر ممنون

سلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی امہ نے فلسطین میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کا انتہائی موثر اور مناسب جواب دیا ہے جس کی مدد سے مسئلہ فلسطین کے حل میں مدد ملے گی۔صدر مملکت نے یہ بات ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر گرگن سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن ایک بڑے مدبر اور وژنری لیڈر ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم ان کی قیادت میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل سے متعلق صدر اردوآن کا موقف انتہائی جرات مندانہ اور موثر ہے۔انھوں نے کہا کہ فلسطین ، کشمیر اور روہنگیا کے بحرانوں جیسے معاملات میں پاکستان اور ترکی کا موقف یکساں ہے اور دونوں برادر ملک باہمی تعاون سے ان مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترک سفیر صادق بابر گرگن نے اپنی محنت ، قابلیت اور حسن اخلاق سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور ان کے دور میں پاک ترک تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ترک سفیر صادق بابر گرگن نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میرے لیے گھر کی طرح ہے۔ یہاں کے عوام نے انھیں بے پناہ محبت سے نوازا ہے۔
صدر ممنون

ای پیپر-دی نیشن