• news

ایف پی سی سی آئی قیادت بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی: انجم نثار

لاہور (کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے بزنس مین پینل کے مرکزی چیئرمین میاں انجم نثار اور دیگر عہدیداران احمد جواد اور میاں عثمان ذوالفقار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوبی جی گروپ قائدین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ہم نے تمام نشستوں پر امیدواران کا اعلان کر دیا۔ فیڈریشن کی موجودہ قیادت بزنس کمیونٹی کے مسائل کے لئے حکومت کو متبادل لائحہ عمل دینے میں ناکام رہی ہے۔بزنس کمیونٹی کا سب سے بڑا ادارہ ہی کمیونٹی کے مسائل کو حکام بالا سے نہ منوا سکے تو ان کو نمائندگی کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ بزنس کمیونٹی کی بھرپور راہنمائی کریں گے۔ مسائل کے حل کے لئے مستند روایات اور طریقہ کار کو اپنائیں گے۔بزنسمین پینل کے عہدیداران نے کہا کہ کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور ایڈووکیسی کی ضرورت ہے، حکومتی ایوانوں میں نیچے بچھ جانے کی بجائے سینہ تان کر بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کا فریضہ ادا کرناہے۔

ای پیپر-دی نیشن