• news

ٹرمپ کا بیان ناقابل فہم، مسلمانوں پر جہاد فرض ہو چکا: مجاہد عبدالرسول

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں علامہ مجاہدعبد الرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا بیان عالمی امن اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ نے مسلمانوں کی غیرت کوللکارااور اپنی موت کو دعوت دی۔ امریکہ اور امریکی صدر خود دنیا کا تھانیدار مت سمجھے مسلمانوں پر جہاد فرض ہے اور ایسے بیانات سے یہود و نصاریٰ اور امریکہ مسلمانوں کو مشتعل کر کے جہاد کاراستہ ہموار کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن