گنا کرشنگ سیزن میں تاخیر سے کسانوں کو 40 ارب کا نقصان ہو سکتا ہے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد کی طرف سے کسانوں کے مسائل اور گنے کے کاشت کاروں کو ریلیف دینے کے لیے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی گئی۔ رٹ میں کہاگیا ہے کہ گنے کی کرشنگ کے سیزن میں تاخیر ہونے کی وجہ سے اب تک کسانوں کو 40 ارب روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔ اگر گنے کو فوری طور پر کھیتوں سے نہ اٹھایا گیا تو گندم کی فصل بھی لیٹ ہوجائے گی اور گندم کی بوائی بروقت نہ ہونے سے ہمیں اگلے سال خاصا مالی نقصان ہوسکتا ہے۔