حکومتی مدت پوری نہ ہونے کے ذمہ دار حکمران ہونگے: چودھری سرور، عبدالعلیم خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومتی مدت پوری نہ ہونے کے ذمہ داربھی حکمران خود ہی ہوں گے‘ وزیر اعظم اور وزراء پار لیمنٹ سے ’’لاتعلق‘‘ رہیں گے تو پارلیمنٹ اور جمہور یت کی بالادستی کیسے ہوگی؟۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شاید نا اہل لیگیوں کی دور کی نظر کمزور تھی جو انہیں معاملات نزدیک آنے پرعلم ہوا اور آخرکار نالائق لیگ کوبدلتا سیاسی منظر نامہ نظر آنا شروع ہوہی گیا ہے۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے، پاکستانی قوم اور فوج دونوں فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے حامی ہے لیکن نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی مخالفت کر رہے ہیں۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے نوازشریف، زرداری اورحکومتی درباری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔