بھارتی مرکزی کابینہ نے بیک وقت 3 طلاقوں پر پابندی کا بل منظور کرلیا
نئی دہلی( نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی مرکزی کابینہ نے بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی کا بل منظور کر لیا، مجوزہ بل کے مطابق ایک ساتھ تین طلاق دینا ناقابل ضمانت جرم ہوگا ایک ساتھ تین طلاق پر تین سال قید کی سزاد ی جاسکے گی بھارتی سپریم کورٹ نے قانون سازی کی ہدایت کی تھی لیکن طلاق پر پابندی کا بل لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا بھارت میں مسلمان تنظیموں نے بل پر شدید احتجاج کیا ہے۔