• news

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی‘ ن لیگی کارکن آمنے سامنے‘ مخالفانہ نعرے بازی

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس پر فیصلے کے موقع پر شاہراہ دستور پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ آستین چڑھا کر ایک دوسرے کو للکارتے رہے، تحریک انصاف کے کارکن ’’مک گیا تیرا شو نواز گو نواز، سارا ٹبر چور جبکہ مسلم لیگی کارکن وزیر اعظم نواز شریف شیم شیم یہودیوں کا جویار ہے غدار ہے غدار ہے، یہودی لابی شیم شیم کے نعرے لگائے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حنیف عباسی کی گاڑی کی طرف بڑھنے سے روک دیا، عمران خان کے نااہلی سے بچنے پر شاہراہ دستور پر مٹھائی کے ڈبے پہنچ گئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی۔ تین بج کر 17منٹ پر عمران خان جہانگیر خان نااہلی کیس میں عدالت عظمٰی کا فیصلہ آیا تو پاکستان تحریک انصاف کے شاہراہ دستور پر موجود کارکنوں میں پارٹی قائد عمران خان کے نا اہل ہونے سے بچ جانے پر خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور نعرے لگانے شروع کر دیئے اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متوالے اور متوالیاں بھی جوش میں آگئیں اور پٹ کر آئی پی ٹی آئی لوٹے لوٹے شیم شیم اے ٹی ایم مشین بند جہاز اتر گیا،نواز تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگائے۔سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سخت نعرہ بازی کا سامنا کرنا پڑا حنیف عباسی گاڑی میں بیٹھ کر جانے لگے تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کی گاڑی کی طرف جانے کی کوشش کی ۔

ای پیپر-دی نیشن