• news

تعلیم اور سپورٹس ملکی ترقی کیلئے اہم 22 ہزار طلبا چین میں زیر تعلیم ہیں: مسعود خالد

اسلام آباد (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا کہ تعلیم اور سپورٹس ملکی ترقی اور سافٹ امیج کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے بیجنگ میں پاکستانی یوتھ وفد کے 100 ارکان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی یوتھ اور سپورٹس پرسنز وفد میں چاروں صوبوں،آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کے ارکان شامل ہیں۔ پاکستانی سفیر نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے گہری بنیادوں پر استوار پاک چین تعلقات اور سی پیک کے تحت جاری تعاون کو اجاگر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن