دلیپ کمارکو دھمکیاں ملنے پر سائرہ بانو نے حکومت سے تحفظ مانگ لیا
ممبئی (این این آئی) بلڈر کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ریاستی حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے نام خط میں سائرہ بانو نے لکھا کہ پرانی جائیدادکا قبضہ ملنے کے بعد بلڈرسمیر بھوجانی انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے دس سال تک چلنے والے مقدمے میں 2500 سکوائر رقبے پر پھیلا پالی ہل کا بنگلہ بلڈر سمیر بھوجانی کے قبضے سے چھڑا کر واپس دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے حوالے کیا تھا۔ جس کے بعد بلڈر عمر رسیدہ فلمی جوڑے کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے ۔