بنچ نے عمران کی طرف میرے سے خلاف مقدمہ لڑا، انصاف کے دسو ترازو نہیں چلیں گے: نواز شریف
لندن ، لاہور (نوائے وقت رپورٹ ‘خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کر دی، فیصلہ خود اپنے منہ سے بول رہا ہے۔ سمجھتا ہوں میری خیالی تنخواہ کو انہوں نے اثاثہ مان لیا تھا۔ عمران خان خود آف شور کمپنی سے کاروبار کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں جس کی ویڈیوز موجود ہیں۔ بنچ عمران خان کی صفائی دے رہا ہے۔ مجھے کہا جا رہا ہے کہ تنخواہ نہیں لی لاکھوں پاؤنڈز کے کاروبار کو یہ اثاثہ نہیں کہہ رہے۔ بنچ نے عمران خان کی طرف سے میرے خلاف مقدمہ لڑا، یہ سودا پاکستان میں نہیں بکے گا۔ انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے۔ لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاملے میں بنچ وکیل بن گیا، عمران نے پٹیشن دی اور گھر بیٹھ گیا۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان، جہانگیر ترین کے مقدمات میں مجھے ہی نااہل کیا جائے گا۔ اس طرح کا انصاف پاکستان میں نہیں چلے گا۔ اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔ میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمران کیلئے ہے۔ قانون اور آئین کی حکمرانی کیلئے جو کرنا پڑا، کروں گا۔ 28 جولائی کے بعد کہی ہماری ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔ نواز شریف آج وطن واپس پہنچیں گے اور کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ واپس آ رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف خود بولتا ہے اس کیلئے کسی تشریح، تفسیر یا تقریر کی ضرورت نہیں ہوئی، کسی اضافی نوٹ کی ہی نہیں مائی لارڈ، کیا آپ کا بابا واٹس ایپ کالز بھی کیا کرتا تھا؟ نواز شریف اور مریم نواز آج صبح 8 بجے لندن سے بذریعہ پی آئی اے فلائٹ پی کے 758 کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔