• news

اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس : سیکرٹری یونین کونسل کے وارنٹ گرفتاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فیملی کورٹ مین سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔فیملی جج بابر ندیم نے سیکرٹری یونین کونسل احسان الٰہی کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے عتیق الرحمان کے وکیل کی جرح پر طلب کررکھا تھا۔عدالتی حکم عدولی پر عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔سیکرٹری یونین کونسل نے ادکارہ میرا کے نکاح پر اپنی شہادت قلمبند کروائی تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن