دھمکیاں، توڑ پھوڑ، حمیرا ارشد نے عمبرین کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گلوکارہ حمیرا ارشد نے عمبرین نامی لڑکی کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی۔گلوکارہ حمیرا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمبرین نے گھر پر آکر دھمکیاں دیں اور توڑ پھوڑ کی۔لڑکی کو جانتی نہیں ہوں۔ جان کو خطرہ ہے۔ عمبرین کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔عدالت لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔