• news

شیخوپورہ کو خوبصورت سٹی بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے :چودھری احسان مجید

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چودھری احسان مجید گجرنے کہا ہے کہ شیخوپورہ کو پنجاب کا ماڈل ،خوبصورت سٹی بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں اور پہلے فیز میں مختلف وارڈوں میں پی سی سی اور سیوریج سسٹم کو مکمل کروانے کیساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کروایا گیا ہے اور عوام کیساتھ جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے کیلئے ترقی اورخوشحالی کا عمل 50میں گلی گلی ،محلہ محلہ تک پہنچایا جائے گا شیخوپورہ میں جاری ترقیاتی کاموںمیں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ اور غیر معیاری کام برداشت نہیں کئے جائینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا محمد سعید کونسلر ودیگربھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ کم وسائل کے باوجود بھی عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو میونسپل کمیٹی کروڑوںروپے کی مقروض تھی مگر اس کے باوجود بھی میونسپل کمیٹی عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے انہوںنے کہاکہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے ہمیں یہ منصب دیا اور پوری کوشش کررہے ہیں عوامی توقعات کو ہر صورت پورا کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن