امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر پورے عالم اسلام کو تشویش ہے: سرفراز احمد ورک
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی امیر وامیدوار حلقہ پی پی 164 چودھری سرفراز احمد ورک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہو نے والی دہشت گردی کا سرپرست خودامریکہ ہے ’’ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر پورے عالم اسلام کو تشویش ہے اس امریکی اقدام سے دنیا بھر میں کشیدگی بڑھے گی اور مشرقی وسطی میں تشددکی نئی لہر جنم لے گی اب وقت آگیا ہے کہ پو راعالم اسلام متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ مذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیا ان دہشت گردوں کی حما یت اور پا کستان میں اپنی ہدایت کا ری بند کرے اور اپنے ہر دوہرے معیار کی پالیسی تبدیل کرے بصورت دیگر وہ اپنی تباہی یقینی سمجھے ۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکو مت قرار دینے کو غیر منصفانہ عمل قرار دیا ہے اس سے عرب دنیا میں عدم استحکام پیدا ہو گا اس حوالے سے امریکی صدرٹرمپ کا بیان عالمی امن کے لیے خطرناک ہے اس عمل کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔