• news

قیام پاکستان کے ساتھ ہی اسلامی نظام نافذ ہو جاتا تو ملک دولخت نہ ہوتا: عبدالغفار روپڑی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان کے معرض وجود میں آتے ہیں اگر نظریہ پاکستان(اسلامی نظام) کا نفاذ کردیا جاتا ملک دو لخت نہ ہوتانہ ہی مسائل سے دوچار ہوتا حکمرانوں کوسقوط ڈھاکہ کی تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے آئندہ کیلئے بہتر حکمت عملی بنانی ہو گی، سقو ط ڈھاکہ کے کرداروں کو منظر عام پر لایا جائے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے مفادکے لئے کام کرنا ہوگا ، اسلامی ممالک کو بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے پر امریکہ کا سفارتی ، اقتصادی اور معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن