• news

فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتمام پروفیشنل ڈرائیونگ سیفٹی ریفریشر کورس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ریسکیو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ واپڈا ٹاون میں دوسراپروفیشنل ڈرائیونگ سیفٹی ریفریشرکورس منعقد کیا گیا۔پروفیشنل ڈرائیونگ سیفٹی ریفریشر کورس میں پنجاب، سندھ، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر سے ڈرائیورز شریک ہوئے ۔موٹر وے پولیس کے انسپکٹر اینڈ ٹرینر شہزاد یوسف نے ڈرائیوز کو ٹریفک قوانین اورڈیفنس ڈرائیونگ کے حوالے سے بریفنگ دی اور روڈ پر عملی مشاہدہ بھی کروایا ۔ اس حوالے سے پاکستان کے مایہ ناز انسٹریکٹرز جن میںریسکیو 1122 کے سلیم شاہ ،ابرار وحید،ڈاکٹر انعام اللہ اورشہزاد احمد کی خدمات حاصل کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن