دہشت گردی کے نام پر پختون قوم کی نسل کشی بند کی جائے: محمود اچکزئی
سوات (نامہ نگار)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے نام پر پختون قوم کی نسل کشی کا سلسلہ بند کیا جائے، فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ کوزکلے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میپ کے صوبائی صدر مختیار خان یوسفزئی، عثمان کاکڑ اور سوات کے سیکرٹری خورشید کاکاجی ٗ اسما عیل خان نے بھی خطاب کیا تقریب کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنمائوں سیاہوش خان ،پروفیسر ڈاکٹر عمادالدین ،انجینئر اسلام الدین ،ڈاکٹر شاہ انور خان سمیت دیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پختونخوا میپ میں شمولیت کا اعلان کردیا، محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان میں مزید غیر جمہوری رویہ اپنانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے پاکستان ایک رضا کارانہ فیڈ ریشن ہے ،پشتون ،بلوچی ،پنجابی اور سندھی سمیت دیگر اقوام مادروطن کے مالک ہیں لیکن پاکستان پر مسلط حکمران ٹولہ اس فکری حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پشتونوں کی بیش بہا نعمتوں پر ان کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اوردہشت گردی کے نام پر پختون قوم کی نسل کشی کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہاکہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم کرنے پر سیاست کی جارہی ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے جنوبی پختونخوا کو ہی پختونخوا میں ضم کرلیا جا ئے