ہری پور: تحریک انصاف کا ضلعی ناظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
ہری پور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ضلعی ناظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عادل اسلام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کیلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔