ارجنٹائن: آبدوز کی گمشدگی پر بحری فوج کا سربراہ فارغ
بیونس آئرس (نوائے وقت رپورٹ) ارجنٹائن میں آبدوز کی گمشدگی پر بحری فوج کے سربراہ کو فارغ کردیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوی کے ایڈمرل مارسیلو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے 15 نومبر کو ارجنٹائن کی آبدوز لاپتہ ہوگئی تھی۔ آبدوز میں عملے کے 44 افراد سوار تھے۔