جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا، عمران خان کو ہم الیکشن میں بھیج دینگے: امیر حیدر
پشاور(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پی کے کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اب نواز شریف ضرور پوچھیں گے کہ اسے کیوں نہیں نکالا؟ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا، عمران خان کو ہم الیکشن میں گھر بھیج دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون اور معیار سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہئے تھاجبکہ عمران خان کا دعوی تھا کہ صاف لوگ میرے پاس ہے اور اب عدالت نے جہاز ترین کو گھر بھیج دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا، عمران خان کو ہم الیکشن میں گھر بھیج دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی آف شور کمپنی کو کیوں تسلیم کیا گیا؟ اور نواز شریف اور عمران خان کے لیے الگ الگ معیار کیوں ہیں؟