آئندہ انتخابات وقت پر ہوتے دیکھ رہا ہوں:اعتزاز احسن
کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااعتزازاحسن نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمیل نقش کے کام کی بہت ساری جہتیں ہیں،مختلف تصاویر میں اپنا ایک الگ زاویہ ہے،نیا میوزیم اور نئی جگہ نوجوان آرٹسٹ کے لیے ایم ہے،انہوں نے کہاالیکشن جب قریب آتے ہیں تو اتحاد بننا نئی بات نہیں ہے،انتخابات میں وقت پر دیکھ رہا ہوںمیاں نوازشریف کے کیس میں انھوں نے الزامات کو تسلیم کیا تھا،نواز شریف کے کیس میں وہ منی ٹریل نہیں دکھا سکے تھے،عمران خان نے اپنی منی ٹریل عدالت میں شو کیا ہے،ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کا بڑا اچھا مستقبل ہے،مسلم لیگ ن میں اندرونی انتشار بڑھ جائے گا۔پی ٹی آئی میں تضادات اور یو ٹرن سے عمران صاحب نے اہمیت کھوئی ہے،انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکہاعدلیہ میں حدیبیہ کیس کو چھوڑ دینا تعجب کی بات ہے،جے آئی ٹی میں جو ڈاکیومنٹس نکالے ہیں اس میں اسحاق ڈار کے اقبالی بیان ہیںسپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس پر جج تقسیم نظر آرہے ہیں۔