ووٹ لینے پڑتے ہیں‘ وزیراعظم کی کرسی میوزیکل چیئر نہیں جس پر عمران خان نظر لگائے بیٹھے ہیں: کرمانی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کے دلوں سے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھتا ہے۔ یہ کرسی میوزیکل چیئر نہیں جس پر عمران خان اور اس کے حواری نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والوں کو الیکشن 2018ء میں اپنی حیثیت معلوم ہو جائے گی۔ عوام الیکشن 2018ء میں نوازشریف کی کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ووٹ دیں گے اور نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔