ڈوکلام کے محاذ پر چین کی دفاعی صلاحیت مضبوط‘300 فوجی گاڑیاں موجود‘9 عمارتیں بنا لیں: بھارت کا واویلا
نئی دہلی (آئی این پی) ڈوکلام کے محاذ پر چین نے اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط بنا لی ہے ۔اس نے 300 فوجی گاڑیاں وہاں پہنچا دی ہیں جبکہ 9 عمارتیں وہاں پہلے سے موجود ہیں۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں اس سال چینی اور بھارتی فوجوں میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور بھارتی فوجی دستے چینی علاقے میں گھس آئے تھے ،چین نے اب سرحد تک ایک سڑک تعمیر کر لی ہے اور اس نے اپنی دفاعی صلاحیت کو بھی مضبوط کر لیا ہے۔سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی اطلاعات کے مطابق بھارتی جارحیت کے باعث چین کو اس علاقے میں اپنی پوزیشن زیادہ مضبوط بنانا پڑی ہے اور وہ علاقے میں مستقبل میں کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔اگرچہ بھارتی ذرائع ابلاغ اس پر واویلا مچا رہے ہیں تاہم چین یہ سب کچھ اپنے علاقے میں کررہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جہاں چین نے اپنا دفاعی انتظامی ڈھانچہ بہتر بنا لیا ہے جہاں نئی مارٹر اور گنیں نصب کر دی گئی ہیں ،پانچ سے دس کلومیٹر کے علاقے میں سردی کے دو ماہ کے دوران چین اپنے فوجی دستے واپس بلا لیا کرتا تھا۔