• news

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں

کوئٹہ(آن لائن)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہے کوئٹہ ، زیارت ، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں منفی 10 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچ گیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ اور ارد گرد نواح میں شدید سردی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ کوئٹہ کے اکثر علاقوں بلیلی، کچلاک ، سریاب، سٹیلائٹ ٹائون، چمن ہائوسنگ، خلجی کالونی، جی آور کالونی، بلوچی اسٹریٹ، شہباز ٹائون، جناح ٹائون، کاکڑ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے باعث خواتین اور بچے بیمار ہونے لگے۔

ای پیپر-دی نیشن