امریکہ: ہنڈراس کے سابق صدارتی امیدوار کو 3 برس قید‘ 2.5 ملین ڈالر جرمانہ
نیو یارک (اے ایف پی) منشیات سمگلنگ اور دیگر الزامات پر امریکی فیڈرل کورٹ کے جج نے ہندراس کے 2 بار صدارتی امیدوار بننے اور سابق رکن کانگرس کو 3 برس کیلئے قید کی سزا سن دی ہے۔ 52 سالہ روسنتھل نے 2015ء میں گرفتاری دے دی تھی جس کے بعد اسکے خلاف ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا اسے مجرم قرار دیتے ہوئے 2.5 ملین ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔