• news

ہتھیاروں کو حکومت اپنے تک محدود رکھے: عراقی شیعہ رہنماشیخ علی سیستانی

بغدد (این این آئی) عراق میں اعلی ترین شیعہ مذہبی شخصیت شیخ علی سیستانی نے زور دیا ہے کہ اسلحے کو ریاست کے قبضے تک محدود ہونا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہاکہ تمام تر ہتھیار ریاست کے کنٹرول میں ہونا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں شریک رضاکار عراقیوں کو ریاستی ڈھانچے میں ضم کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ ہتھیاروں کو عراقی سرکاری حکام کے ہاتھوں تک محدود رکھنا یہ بین الاقوامی مطالبہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن