• news

پشاور: سی این جی فلنگ کے دوران وین کا سلنڈر پھٹ گیا‘ 11افراد زخمی

پشاور (صباح نیوز) پشاور کے علاقے شیرو جنگی میں سی این جی سٹیشن پر فلنگ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیرو جنگی میں ایک مسافر وین کا گیس سلنڈر فلنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا ۔جس کے باعث 11افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، 7 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن