اسرائیل فلسطین پر مسلط ریاست، یہودیوں کو لاکر آباد کیا، ملی یکجہتی کونسل
اسلام آباد (صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست پر مسلط کردہ ریاست ہے جس میں یہودیوں کو دنیا بھر سے لا کر آباد کیا گیا ہے ۔ اس آبادکاری کے نتیجے میں در بدر ہونے والے فلسطینی آج بھی مہاجروں کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ہے،آزادی قدس قومی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا بیان کے مطابق کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان کے بانیوں نے ابتدا سے اس مسئلہ کی اہمیت کی جانب توجہ دلائی۔