• news

کسی عدالت کو آئین توڑنے والے مشرف کے وارنٹ جاری کرنے کی ہمت نہ ہوئی: مریم نواز

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے جس وزیر خزانہ نے دن رات محنت کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالا زرمبادلہ کے ذخائر‘ سٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر پہنچایا ان کے وارنٹ جاری ہوئے لیکن کسی عدالت کو آئین توڑنے والے اور ملک کو ہر قسم کے اندھیرے دینے والے پرویز مشرف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہمت نہ کی کو انٹر پول کے ذریعے بلانا ہے تو ڈکٹیٹر مشرف کو بلائو جس کو پوری قوم اپنا مجرم سمجھتی ہے پاکستان، تاریخ کے مجرم کے ریڈ وارنٹ جاری کرو تو پھر قانون کی سربلندی اور قانون کی رکھوالی پر عوام یقین کریں گے جے آئی ٹی اور پانامہ بنچ کے مطابق بادی النظر میں فلیٹس کی اونر میں تھی اور اگر وہ سچے تھے تو نیب کونسا اونر ڈھونڈ رہی ہے۔

مریم نواز

ای پیپر-دی نیشن