• news

بابا کے ’’ڈنڈے‘‘ اور ہمارے لئے معیار الگ ہیں: رانا ثنا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے ’’بابا ‘‘کے ڈنڈے کیلئے معیار اورجبکہ ہمارے لئے اور ہیں ‘ پاناما سے اقامہ تک نااہلی سارا اسی سلسلے کی کڑی ہے ‘1997ء کی ادھوری سازشوں کا تسلسل حکومت کے خلاف مکمل کیا جا رہا ہے ‘جب ملک کی ترقی شروع ہو تی ہے سازشیں شروع کر دی جا تی ہیں‘ عمران خان نے چار دفعہ جھوٹ بولا لیکن اسے صادق اور امین قرار دے دیا گیا ‘ عوام ایسے فیصلے قبول نہیں کرینگے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمندری روڈ پر نہر رکھ برانچ پرسٹیلائٹ ٹائون پل کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا‘انہوں نے کہا الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اور ہم اگلے سال بھر پور انداز میں الیکشن مہم شروع کر دینگے ‘ عمران خان نے ڈاکو اور چوروں کے ذریعے اپنی کرپشن آئوٹ سورس کر رکھی ہے ‘ جہانگیر ترین نا اہل ہو گیا جب ٹرین کا انجن بوگی چھوڑ گیا ہے تو بوگیوں کا بھی بیڑا غرق ہو جائے گا ‘ انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبے اور عوامی خدمت کا یہ معیار کسی پر احسان نہیں بلکہ حلقہ کے عوام کا مجھ پر قرض تھا کیونکہ وہ 1990 ء سے لے کر اب تک مسلسل میرے حق میں فیصلہ کرکے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے آئے ہیں ۔

رانا ثنا اللہ

ای پیپر-دی نیشن