• news

نیب نے چودھری برادران سے مزید ریکارڈ طلب کرلیا، جلد فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری برادران سے مزید ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور انہیں جلد از جلد مزید ریکارڈ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے نیب میں چوہدری برادران کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس چل رہا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے نیب نے چوہدری برادران کو انتخابی رقم کے ذرائع و وسائل سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے الیکشن کمیشن سے بھی چوہدری برادران کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمشن سے یہ تفصیلات دو ہفتے میں فراہم کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن