کرکٹ کا فروغ ‘پشاور زلمی نے سکول لیگ متعارف کرا دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کے پی کے میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے پشاور زلمی نے زلمی سکول لیگ متعارف کرا دی۔ ایونٹ میں کے پی کے چار ریجنز کی ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں بنوں، پشاور، مالاکنڈ اور ہزارہ کی ٹیمیں شامل ہیں ہر ریجنز سے دو دو ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ آرمی پبلک سکول پشاور کی ٹیم کو ایونٹ میں خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں سو پچز پروجیکٹ کے بعد وہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے زلمی سکول لیگ کرانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔