• news

بھارت نے سری لنکا کر تیسرا ون ڈے ہرا کرسیریز جیت لی

وشاکاپٹنم(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور سری لنکاکے درمیان تین میچز کی سیریزکے آخری میچ میں مہمان ٹیم نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2-1سے کامیابی حاصل کرلی۔وشاکا پٹنم میںبھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کافیصلہ کیااور انہیں پہلی کامیابی محض پندرہ سکور پر ملی جب گونتھیلیکا تیرہ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،اس کے بعداپل ترنگااور سدیرا سماراوکراما نے 121رنزکی شراکت داری سے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔160کے مجموعے پرترنگا 95رنزبنانے کے بعد کلدیپ یادیو کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اس کے بعد آنے والے بلے بازٹیم کے مجموعے میںکوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں کرسکے اور پوری ٹیم 215رنز بناکرپویلین لوٹ گئی۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو اور چاہل نے 3,3جبکہ ہردیک پانڈیانے دو وکٹیں حاصل کی۔بھارت نے مطلوبہ ہدف 32.1اوورزمیں دو وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا،ان کی اننگ میں شیکھر دھون کے ناقابل شکست100اور شہریاس ائیر کے65رنزقابل ذکر ہیں۔کلدیپ یادیوکو مین آف دی میچ جبکہ شیکھر دھون کوپلئیرآف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن