فرانس کے فرانکوئس گیبرٹ نے سیلنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
بریسٹ (سپورٹس ڈیسک ) فرانس کے فرانکوئس گیبرٹ نے سیلنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ انہوں نے عالمی ریکار ڈ بنانے کیلئے 42دن ‘16گھنٹے ‘چالیس منٹ اور پینتیس سیکنڈز سمندر میں گزارے ۔ اس دوران انہوں نے فرانس سے سفر شروع کیا اور برطانیہ تک کا سفر کیا ۔ سیلنگ سے قبل ورلڈ سیلنگ سپیڈ کونسل نے وقت ریکارڈ کیا تھا ۔ فرانکوئس وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور اب کونسل ان کی کشتی کا بلیک باکس اور جی پی ایس ڈیٹا چیک کرکے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کرے گی ۔ انہوں نے یہ چوتھی بار کو ئی عالمی ٹائٹل جیتا ہے ۔ پہلا ریکارڈ 2004ء میں قائم کیا گیا تھا جو فرانسیسی فرانسس جوئیون نے بنایا تھا ۔ وطن واپسی پر فرانکوئس گیبرٹ نے کہا کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں ۔ یقین تھا اپنے ارادے میں ضرور کامیاب ہوں گا۔