گنا کاشتکاروں کے مطالبات تسلیم ہونے پر کسان بورڈ پنجاب نے احتجاج ختم کر دیا
لاہور (نیوزرپورٹر) کسان بورڈ پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کے مطالبات تسلیم کرنے پر احتجاج ختم کردیا۔ کسان بورڈ پاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ پورے پنجاب کے کئی علاقوں کے گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملوں کی زیادتیوں، اربوں روپے کے گنے کے واجبات دبانے، کرشنگ سیزن لیٹ کر کے کسانوں سے اونے پونے گنا خریدنے کیلئے ایکا کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے نمائندوں نے رابطہ کرکے کاشتکاروں کے مطالبات مان لئے ہیں اور یقین دہانی کرائی ہے کہ گنا 180 روپے فی من خریدا جائے گا اور سابقہ واجبات بھی ادا کیے جائیں گے اس لیے ہم احتجاج ختم کر رہے ہیں۔