• news

بھارت میں خواتین پر جنسی تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ‘ کمسن بچیاں بھی غیرمحفوظ

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں لڑکیوں اور خواتین کو جنسی حملوں کا نشانہ بنانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم جرائم کے اعدادوشمار کے قومی ادارے کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء میں جنسی زیادتی کے 1996ء مقدمات درج کرائے گئے۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کی تعداد 1893ء کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ حکومت نے شہروں کو محفوظ بنانے کی غرض سے خفیہ نگرانی کے کیمرے نصب کئے اور فوری مدد کے لئے ہیلپ لائن کے مراکز قائم کئے تاہم سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے اور خواتین ، لڑکیوں اور حتیٰ کہ بچیوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن