• news

ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗروٹی‘ کپڑا‘ مکان کا نعرہ لگانے والوں نے روٹی بھی چھین لی: صدرالدین راشدی

نوابشاہ( نامہ نگار)مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے ورکز کنونشن منعقد کیا گیا۔ سندھ میں ضلع بھر سندھ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے صدر وفاقی وزیر صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو بھوک اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سندھ کی عوام کو بھکاری بنادیا گیا ہے۔ روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر عوام سے روٹی بھی چھن لی گئی ہے۔ سندھ میں کرپشن اپنے عروج پر ہے، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم دلیپ کمار کی طرح اداکاری کررہے ہیں۔ ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو لیڈر تھے مگر آج پیپلز زرداری لیگ بن چکی ہے۔ آصف علی زرادری کو ان کے والد نے کان میں سمجھایا تھا کہ اگر بدلہ لیناہے تو پیپلز پارٹی کو تباہ کردو اور زرداری تباہی لاچکا ہے۔ ایک تاریخ ہے ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے آج بھی بھٹو زندہ ہے کا نعرے لگا رہے ہیں اگر دیگر صوبوں میں نہیں ہے تو سندھ میں بھٹو کیسے زندہ ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دیگر صوبوں سے تو ختم ہوہی گئی ہے اب سندھ میں آکسیجن پر چل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن