سفارتکاروں کی بڑی تعداد کرسمس اور نیو ائیر کی تقریبات منانے اپنے ملکوں کو روانہ ہو گئی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں متعین سفارت کاروں کی بڑی تعداد کرسمس اور نیو ائیر کی تقریبات منانے رخصت پر اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہونے لگے ہیں۔ سال کے آخری ماہ میں کرسمس کا تہوار قریب آ رہا ہے۔ یہ تہوار منانے یورپی ملکوں کے سفارت کار اپنے ملکوں کو واپس جا رہے ہیں۔ اکثر سفارت کار کرسمس تقریبات کے فوراً بعد نیو ایئر کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ان سفارت کاروں کی اکثریت جنوری کے وسط میں واپس پاکستان آئے گی۔