پاکپتن: ماں بیٹی سمیت 3 خواتین سے اوباشوں کی زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی
پاکپتن (نامہ نگار) ماں بیٹی سمیت 3 خواتین سے اوباشوں کی زیادتی، ویڈیو بنا کر ماں بیٹی کو بلیک میل کرتے رہے۔ گائوں 70-D کی امیراں بی بی کو ملزم محمد ارشد نے رشتہ کروانے کے بہانے گھر بلوا لیا دیگر 4 ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر بیہوس کردیا خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر خاتون کی ویڈیو بھی بنا لی جس سے بعدازاں خاتون اور اس کی بیٹی آسیہ بی بی کو بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اس کے ساتھی بھی ماں بیٹی کو تنگ کرتے تھے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر محمد ارشد وغیرہ 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پاکپتن کی سب تحصیل نور پور کی نسیم بی بی کے گھر میں رات گئے ملزم اسلم و دیگر 3 ساتھیوں کے ہمراہ گھس گیا جہاں ملزم محمد اسلم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ملزم اسلم اس سے قبل بھی خاتون سے نقدی زیور بٹور چکا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔